بین الاقوامی

چین کا کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کو جلانے کا فیصلہ

نعشوں کو جلانے کا فیصلہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا،

بیجنگ (94 نیوز) چین کا کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کو جلانے کا فیصلہ، نعشوں کو جلانے کا فیصلہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وائرس سے متاثرہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو جلایا جائیگا۔ حکام نے کرونا وائرس سے مرنے والوں کی نعشوں کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ساتھ ہی ساتھ یہ حکم بھی صادر کیا ہے کہ انکو جلد از جلد ٹھکانے لگایا جائے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی آخری رسومات ادا نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ چینی حکومت نے یہ عمل کرونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لیے کیا ہے۔ واضع رہے کہ چینی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں نئے کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تصدیق شدہ اموات کی تعداد 304 ہوگئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ ھوبی میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مزید 45 افراد جان کی بازی ہار گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صوبہ ہوبی کے ہیلتھ کمیشن کے ذریعہ شائع ہونے والے تفصیلات سے ظاہر ہوا کہ وبا پھیلنے مزید میں تیزی آئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1921 نئے کرونا متاثرین کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے۔یاد رہے کہ چائنہ کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ فلپائن چائنہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا تھا جس میں کرونا وائرس سے ایک آدمی ہلاک ہوا تھا۔ خوفناک وائرس کرونا نے دنیا کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے اور اب تک اس وائرس سے 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب ایک خبر سامنے آئی ہے کہ چینی حکومت نے کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی لاشوں کو جلانے کا حکم دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ انکی آخری رسومات بھی ادا نہ کی جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button