National

At the request of Imran Khan, goat meat and domestic chicken are being given in the jail.

Islam Abad (94 news) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں ’بی کلاس‘ کی تمام سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک جیل میں عمران خان کی فرمائش پر کھانے میں دیسی گھی میں چکن، بکرے کا گوشت اور دیسی گھی میں دیسی مرغا پکا کر بھی کھلایا جارہاہے ۔ ہوم ڈپارٹمنٹ نے عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق اٹارنی جنرل آفس کو آگاہ کر دیاہے ، اٹارنی جنرل آفس عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی رپورٹ کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سیل کے سامنے کوریڈور میں چہل قدمی کی اجازت بھی دیدی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطابندیال نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو اٹک جیل میں دی جانے والی سہولیات پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔

More

Related news

Leave a Reply

Close