National

Before the date of Imran Khan, the appointment of the army chief must have been decided, Rana Sanaullah

Islam Abad (94 news) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے ہی آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہو گا، یہ لانگ مارچ نہیں، رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر 3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button