قومی

عمران خان کہتا ہےادارے ایک پیج پر ہیں تو صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی : مریم نواز

گوجرانوالہ(94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ ادارے ایک پیج پر ہیں تو عمران خان یاد رکھیں صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی ،آج عوام کا ایک ہی نعرہ ہے "گونیازی گونیازی ” اب عمران خان فیصلہ کر لیں کہ آرام سے جانا ہے یا لوگ انہیں اٹھا کر باہر پھینک دیں؟ کون کہتا تھا پانچ بندے کھڑے ہو کر گو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں چلا جاؤنگا؟ لاہور سے گوجرانوالہ تک ایک ہی نعرہ تھا "گو نیازی گو”عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب باہر آئیں گی لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، عوام کے ووٹوں سے حکومت آنی اور جانی چاہیے

گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے پنجابی زبان میں کہا’اج تے کم شروع ہونا سی ،گوجرانوالیاں نے اج کم ای مکا دیتا اے،

مریم نواز نے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں عمران خان کو این آر او دینا ہے یا نہیں دینا؟ کون کہتا تھا پانچ بندے کھڑے ہو کر گو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں چلا جاؤنگا،لاہور سے گوجرانوالہ تک ایک ہی نعرہ تھا "گو نیازی گو” آپ نے اب آرام سے جانا ہے یا لوگ اٹھا کر باہر پھینک دیں، ایک ہفتے سے گوجرانوالہ کے جلسے کا خوف تھا، کابینہ کے ارکان ایک ہفتے سے لاہور میں ڈیرے ڈال کر بیٹھے ہوئے تھے، رات کو ایک پناہ گاہ میں عمران خان جا گھسا، اب تم جہاں بھی جاؤ گے پاکستان کے عوام تمہیں پناہ نہیں دینگے۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز  آپ کے پاس نوازشریف کا نہیں آپ کا مقدمہ لیکر آئی ہوں، میں عوام کے پاس تاجروں ،مزدوروں ،ریڑھی بانوں ،پابندی کا شکار میڈ یا کا مقدمہ لے کر آئی ہوں ،غریب عوام کا برا حال ہو گیا ہے، اسلام آباد میں سر کاری ملازم ہزاروں کی تعداد میں بیٹھے تھے، لیڈی ہیلتھ ورکرز،پنشنرز اسلام آباد کی سڑکوں پر رل رہے ہیں ان کامقدمہ لیکر آئی ہوں، منتخب نمائندوں کا مقدمہ لیکر آئی ہوں، منتخب نمائندوں کو اقامہ پر نکال دیا جاتا ہے، عاصم سلیم باجوہ کو پوچھنے والا کوئی نہیں، کیا سی پیک کا منصوبہ عاصم سلیم باجوہ کے پاس ہوناچاہیے؟وزراء کہتے ہیں مریم نواز اور نوازشریف کا بیانیہ عوام کے سمجھ نہیں آتا، ووٹ چوری کا مقدمہ سمجھ آتا ہے یا نہیں آتا؟آپ کے ووٹوں سے حکومت آنی چاہیے اور آپ کے ووٹوں سے حکومت جانی چاہیے، کسی کو یہ حق نہیں ہوناچاہیے کہ آپ کے منتخب نمائندوں کو اٹھا کر وزیراعظم آفس سے باہر پھینکیں ، حساب کتاب آپ کو کر نا چاہیے اگر کوئی اور کرتا ہے تو یہ طاقت آپ کو چھیننی پڑے گی۔

مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کہتا ہے کہ جنرل ظہیر الاسلام کو نواز شریف کی کرپشن کا پتہ تھا،نوازشریف سے اس لئے استعفیٰ مانگا گیا کیونکہ نوازشریف کی کرپشن کا پتہ چل گیا تھا،جنرل ظہیر الاسلام کو استعفیٰ مانگنے کا کیا حق ہے؟نوازشریف کی کرپشن سے اقامہ نکل آیا؟ آپ کو نواز شریف پر الزام لگانے یاد آتے ہیں آپ کو عاصم سلیم باجوہ نظر نہیں آتا؟ عمران خان کرپشن کرپشن کا راگ الاپتا ہے،آج میڈیا کو زنجیروں سے جکڑا ہے تمہاری کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، جب اس کی کرپشن کی داستانیں باہر آئیں گی تو لو گ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے ،جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہ حال ہوتا ہے جو آپ کا ہورہاہے،پھر آٹا بھی غائب ہوتا ہے،ہمیں سسلین مافیا کہتے ہیں، اب پتا چلا مافیا کیاہوتا ہے؟ مافیا پہلے مارکیٹ سے چیزیں غائب کرواتا ہے اور پھر قیمتیں بڑھاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان آپ کہتے ہیں ہم سب ایک صفحے پر ہیں یاد رکھیں صفحہ پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی،عوام آٹا، چینی چوروں سے حساب لینگے، ووٹ چوری ہونے کا حساب لینگے، آئندہ اپنے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب نوازشریف کال دیگا اور پی ڈی ایم کال دے گی تو اس کا ساتھ دوگے۔انہوں نے کہاکہ عزت، ذلت، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close