قومی

ہائیکورٹ نے ایک جج کو ملازمت سے فارغ جبکہ تین کی تنزلی کر دی

پشاور (94 نیوز) ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر سینئر سول جج کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر سینئر سول جج کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ تین اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تنزلی کر دی گئی ہے جبکہ ریٹائر ہونے والے ججز کی پینشن بھی روک دی گئی ہے ۔ایک جج پر الزامات ثابت نہ ہونے پر شوکاز نوٹس واپس لے لیاگیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری علیحدہ اعلامیوں کے مطابق سزا پانے والے ججز کے خلاف انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کی گئی ہے۔ ان ججز کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔انکوائری کمیٹیوں نے تمام ثبوتوں اور مو¿قف جاننے کے بعد اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔اعلامیہ کے مطابق سینئر سول جج اصغر علی سلارزئی کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button