قومی

عمران خان کو جیل میں بیٹھے رانا ثناءاللہ سے بھی ڈر لگتا ہے۔مریم اورنگزیب

لاہور(94 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا ثنا اللہ کو جیل میں دوائی اور خوراک کی عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ رانا ثناءاللہ کی جان کے ساتھ کھیل رہے ہیں،جیل میں رانا ثناءاللہ کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمے دارعمران خان ہونگے،

تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ کاکہناہے کہ رانا ثناءاللہ کوبنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے،رانا ثناءاللہ کو خوراک اورادویات تک نہیں دی جارہی،ان کا کہناتھا کہ رانا ثناءاللہ دل،شوگر،سمیت دیگرامراض میں مبتلا ہیں،رانا ثناءاللہ کو ادویات اور خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پرکل آپ کو پچھتانا پڑے،رانا ثناءاللہ کوذہنی اذیت دےکردباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران صاحب آپ کو جیل میں بیٹھے رانا ثناءاللہ سے بھی ڈر لگتا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close