National

Demand for renaming of Islamabad, new name was suggested

Faisalabad(94 news) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے اجراء کیلئے کل فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وصوبائی کابینہ کے اراکین بھی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان صوبہ کے مختلف ڈویژنز میں قومی صحت کارڈ کے اجراء کے بعد اب اگلے مرحلہ میں فیصل آباد ڈویژن کے باسیوں میں بھی صحت کارڈز تقسیم کریں گے۔ تحریکِ انصاف کی حکومت عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات بہم پہنچانے کیلئے پر عزم ہے اورڈویژن کے اضلاع فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے تقریباًڈیڑھ کروڑافراد صحت انصاف کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ اس سے قبل پنجاب میں کروڑوں لوگ صحت کارڈ سے مستفید ہورہے ہیں۔صحت کارڈ کے ذریعے 10لاکھ تک کا علاج معالجہ مفت ہوگااورصحت کارڈ کے حامل افراد حکومت کے نامزد سرکاری و نجی ہسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارصحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button