قومی

عمران خان کا 21روز میں قوم کو بڑی خوشخبر ی سنانے کا اعلان

اسلام آباد (94نیوز) عمران خان نے کہاہے کہ جنرل باجوہ کو توسیع دینے سے متعلق ابھی نہیں سوچا ، آئندہ تین ہفتے میں ملک کیلئے اچھی خبرآئے گی،

کالعدم تنظیموں کوبرداشت نہیں کیا جا سکتا ، وزیر اعلیٰ پنجاب مڈل کلاس سے ہیں ، ان کو وقت ملنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نومبر ابھی بہت دورہے، جنرل باجوہ کوتوسیع دینے سے متعلق نہیں سوچا،کالعدم تنظیموں کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا، دنیاکےساتھ مل کرچلناہوگا، پہلے شریف خاندان شورمچارہاتھا، اب زرداری خاندان شورمچارہاہے، حکومت کانیب پرکوئی دباؤنہیں، ہرکیس کھولنے کی بجائے نیب کومخصوص مقدمات پرتوجہ دینی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب مڈل کلاس سے آئے ہیں انہیں وقت ملناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مجھے 22لاکھ روپےپرنوٹس بھیجا، شہبازشریف نے سرکاری جہازاستعمال کرکے 35کروڑروپے اڑادیے، ملک پر30ہزارکروڑ روپے کاقرض چڑھانےوالے قومی مجرم ہیں، بھارت میں الیکشن تک خطرہ ہے،پاکستان کوتیاررہناچاہیے، نریندرمودی کی ریٹنگ نیچے جارہی ہے ہمیں تیاررہناچاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کابڑامسئلہ دیوالیہ ہونے سے بچاناتھا، آئندہ تین ہفتے میں ملک کیلئے اچھی خبرآئے گی ، آئی ایم ایف کی شرائط شروع میں سخت تھیں اب حالات کنٹرول میں ہیں، جب حکومت سنبھالی تو سب سے بڑاچیلنج ملکی معیشت تھا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close