قومی

عمران خان کا ممبران پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےپرنوٹس

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کیا ہے۔عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں خیبرپختونخواہ اسمبلی کے ارکان سے زیادہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل اسمبلی میں باضابطہ طور پر پیش کیا گیا۔اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا۔جس میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 80 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔بل میں ارکان کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

ارکان اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 18ہزار سے بڑھا کر اسی ہزار روپے ماہانہ کرنے کیہ تجویز کی گئی۔ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے بڑھ کر 4 ہزار، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کی تجویز دی گئی تھی۔یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے تجویز کیا گیا ہے۔مہمانداری کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔اس وقت ارکان اسمبلی کو 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات مل رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button