قومی

عمران خان کا شہباز شریف کو خط، کیا تجویز کردیا؟

اسلام آباد (94 نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے 3 نام تجویز کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے نام تجویز کئے ہیں۔ وزیر اعظم نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام تجویز کیے ہیں، تینوں نامزد امیدواروں کا تعلق بیوروکریسی سے ہے۔ تینوں امیدوار وفاقی سیکرٹری  کے عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ کافی عرصے سے لٹک رہا ہے اس لیے وہ مشاورت کے بعد از سر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہے ہیں تاکہ ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کیا جاسکے۔

 

 

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close