قومی

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (94 نیوز) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یہ بات بتائی ہے کہ وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں ملک کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا خطاب کچھ دیر تک ریکارڈ کر لیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر ِاعظم عمران خان اپنے خطاب میں ملکی معاشی صورتِ حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button