قومیکامرس

44729 بجلی چور لیسکو نے پکڑلئے، 2 ارب سے زائد کی ریکوری، بجلی پھر بھی سستی نہ ہوئی

لاہور ( 94 نیوز) لیسکو نے130 دنوں میں 44729 بجلی چور پکڑ لئے، اب تک کی کارروائیوں میں 16967ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔44278 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جبکہ 41834درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں.

لیسکو کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک6 کروڑ53 لاکھ 58 ہزار325 یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت 2ارب 54 کروڑ31 لاکھ 90ہزار679 روپے ہے.
 واضح رہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 393ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے, تمام ملزمان کے خلاف ایف  آئی آر کی درخواستیں جمع کروادی گئیں جبکہ 158ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button