کھیل

چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں غیرملکی کرکٹرز کے پاکستان آنے کی نوید سنادی

لاہور(94نیوز) پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے پاکستان سپر لیگ میں تمام معروف غیرملکی کرکٹرز کے پاکستان آکر کھیلنے کی نوید سنادی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قذافی سٹیڈیم میں یو کے اینڈ پاکستان جرنلسٹ میچ کے موقع پر صحافیوں سے تعارف کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے شیڈول کو حتمی شکل دے دیں گے، پی ایس ایل میں تمام معروف کرکٹرز نے پاکستان آکر کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے میں مدد ملے گی۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقا اور انگلینڈ بورڈز کے ساتھ مختلف ٹیموں کی سیریز پر بات چیت جاری ہے، قذافی سٹیڈیم کے ڈریسنگ رومز کو بھی دوبارہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تمام فیڈریشنز میں پروفیشنلز لانے کی سفارش کر رہے ہیں، صرف ان فیڈریشنز کو گرانٹ دینے سفارش کر رہے ہیں جن کے پاس انفراسٹرکچر کا پلان ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا حکومت سے تعلق نہیں، پی او اے آئی او سی کے ماتحت ہے اس کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے، ہاکی والے گرانٹ مانگتے ہیں لیکن پلان نہیں بتاتے کہ کرنا کیا ہے، گرانٹ دینا حکومت کا کام ہے تاہم ٹاسک فورس صرف تجاویز دے سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button