کھیل

’’ ویمنز پی ایس ایل” بھی کرائی جائے۔ ثناء میر

کراچی(94نیوز) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کی سینئر وومن کھلاڑی ثنامیر نے ایک بار پھر خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک حیران کن پروڈکٹ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانے چاہیئں، ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹس کی ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button