قومی

جشن آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

لاہور (تعلیم ٹی وی آن لائن) 71یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی71ویں جشن آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں عوام نے ملی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد، اللہ اکبر اور جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا جبکہ پاکستانی بینڈز نے خوبصورت دھنیں بھکیر دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button