National

Tweet King Khan invited to join the PTI, the largest claim

Islam Abad (94 news) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں بنی گالہ میں ایک ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے کہا تھا اور وہ کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہیں جہاں کچھ سیکھیں اور کچھ کر سکیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ کے مطابق حریم شاہ نے بتایا کہ وہ ایجوکیشن میں ماسٹر کررہی ہیں، اسلام آباد منتقلی سے قبل پشاور رہتی تھیں، آبائی تعلق بھی خیبرپختونخوا سے ہے، حریم شاہ نے بتایاکہ والدین کو بتائے بغیروہ شو کی سکریننگ کے لیے کراچی پہنچی ہیں۔

حریم شاہ نے بتایاکہ فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو کیمرہ چھپا کر نہیں بنائی گئی تھی بلکہ ہنسنے کی وجہ سے وہ بھی ہنسے اور پھر انہیں شاید مذاق لگا تو وہ اٹھ کرایک طرف چلے گئے ،عمران خان سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کسی کی مدد نہیں لی، خود گئی تھی اور خان صاحب سے بہت دفعہ ملی، دبئی میں بھی مل چکی ہوں۔

ٹک ٹاک پر آنے کا شوق ہے یا مشہوری کی خواہش کے سوال پر حریم شاہ نے بتایاکہ اپنی ویڈیوز بنانے کا شوق تھا، ٹک ٹاک پر ویڈیوز کا پتہ چلاتو ویڈیو بنائی اورچاہتی ہوں کہ لائف میں ہروہ کام کروں جہاں کچھ سیکھوں اور کچھ کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیوز بنانے پر بہت زیادہ دھمکیاں آئیں لیکن ڈر نہیں ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close