National

Imran Khan General (T) NRO was taken by holding Bajwa's feet, proofs are there, claims of PML-N

Lahore (94 news) Pakistan Muslim League (The) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ ہمیں این آر او کا کہنے والے نے خود جنرل (T) باجوہ کے پاؤں پکڑ کر این آر او لیا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔

قصور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ سائفر کی جھوٹی کہانی کے ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے جنرل (T) باجوہ کو پنچنگ بیگ بنا لیا ، عمران خان الزام عائد کرتے ہیں کہ ہمیں این آر او دیا گیا ، اگر جنرل (T) باجوہ کی جانب سے کسی کو این آر او دیا گیا ہے تو وہ خود عمران خان ہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ عمران خان نے ان کے پاؤں پکڑ کر این آر او لیا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ آکر ان کے خلاف ہیں، عمران خان بے نقاب ہونے پراب نیا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں پر خلاف ورزی کی،عمران خان نے مدد نہ کرنے پراسٹیبلشمنٹ کوغداری کا طعنہ دینا شروع کردیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button