National

عمران خان نوازشریف کو واپس لانے کیلئے بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں، بابر اعوان کا دعوٰی

Lahore (94 news) وفاقی مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاہے کہ نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے اہم پیشرفت ہو رہی ہے، عمران خان خود برطانوی ہم منصب اور حکومت سے رابطہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے سال یہ استعفیٰ مانگنے آئے تھے اور اب دینے کیلئے آ رہے ہیں ،قانون توڑنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑ ے گا ، ہم استعفوں کے معاملے پر ن لیگ والا کوئی کام نہیں کریں گے ، استعفیٰ دینے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص استعفیٰ لکھے اور سپیکر کو دیں تو منظور ہو جائے گا ، جتنے استعفے آئیں گے اتنی سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں گی ، مہینہ مکمل ہونے دیں ،آپ کو خود پتا لگ جائے گا کہ ان کے کتنے لوگ استعفوں سے بھا گ گئے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ آئینی طریقے سے کچھ کریں تو وہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور اس کیلئے انہیں پارلیمنٹ میں آنا پڑے گا ،ایک طرف کہتے ہیں کہ ہم بات کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف یہ بتانے کو تیار نہیں کہ کس سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ حالات بہتر ہوئے تو جنوری میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں گے ۔

More

Related news

Leave a Reply

Close