Breaking NewsUrdu News

عمران خان فسادپھیلانےوالاشخص ہے:سعد رفیق

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے عمران سے کوئی پوچھے این اے131شروع کہاں سے ہوتاہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان فسادپھیلانےوالاشخص ہے۔

جیو نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہاں پچیس پچیس سال تک مقدموں کا فیصلہ نہیں ہوتاہے،این اے131میں اکثریت محلات کی نہیں،گلی والوں کی ہے،فاٹا کو علاقہ غیرکہتے تھے آج وہ قومی دھارے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن واپس آ چکا ہے، بلوچستان کا امن لوٹ رہا ہے،آج 5 سال کے بعدسی این جی اسٹیشنزپرقطاریں نہیں لگتیںہیں،ہم ہسپتال بناتے ہیں خیبرپختونخوا اور سندھ ہسپتال نہیں بناتے،ہم سندھ اورکے پی کے مریضوں کا علاج بھی یہاں پر کرتے ہیں، عمران سے کوئی پوچھے این اے131شروع کہاں سے ہوتاہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان فسادپھیلانےوالاشخص ہے،یہ خودپھنس گئے ہیں،چار گنا زیادہ طاقت سے ترقیاتی کام کریں گے،کوئی گھیراوکررہاتھا،کوئی دھرنے دے رہاتھا،کوئی قبریں کھودرہاتھا،ہم نے کہاتھا پاکستان کے بیمار ادارے صحت مند کریں،ہم نے وعدہ کیا تھا کہ کراچی کا امن واپس لائیں گے، ہم ووٹ لینے آئے تولوڈشیڈنگ،دہشتگردی کی بات کی تھی،مجھے یقین ہے کہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button