قومی

ملک دیوالیہ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مشکلات سے نکلنے کے لیے وقت درکار ہے ایک روز میں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ماضی میں کئی وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا، کوشش ہے جو بھی وعدے ہوں وہ پورے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نقصان کی بڑی وجہ ہوتی ہے، بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن کے حل میں وقت درکار ہے، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ملک کی طویل مدت بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ بجٹ کے بعد بھی پاکستان میں طویل مدتی بہتری کے کام کریں گے اور ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button