قومی

عمران خان بلاول بھٹو سے معافی مانگیں اور غلیظ زبان استعمال کرنے سے باز آجائیں، جاوید ایوب

مظفر آباد(94 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ  وزیر اعظم عمران خان  بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگیں اور غلیظ زبان استعمال کرنے سے باز آجائیں، اگر عمران  نیازی نے غلط زبان کا استعمال بند نہ کیا تو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنان بنی گالہ کا گھیراؤ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق سردار جاوید ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر  ملک کےمقتدر حلقوں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ نااہل شخص کو ڈی سیٹ کیا جائے،غیر اخلاقی رویہ اور غیر مہذب زبان کے استعمال سے مملکت خداداد پاکستان کے اعلیٰ منصب کی توہین اور وزارت عظمیٰ کے تقدس کو پامال کرنے سے دنیا میں ریاست پاکستان کا امیج خراب اور ساکھ متاثر ہورہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی تربیتی انسٹیٹیوٹ اور سیاسی یونیورسٹی ہے ،جس میں سیاسی تربیت سے لوگ آگے آتے ہیں، پی ٹی آئی نے پاکستانی سیاست کو آلودہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عمران خان کے غیر مناسب غیر اخلاقی رویہ پر سراپا احتجاج ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close