National

Recurrence between Imran Khan and Hafeez Sheikh

Islam Abad(94 news) وزیراعظم عمران خان اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے مابین تکرار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی میٹنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر کے شخص کی بات ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساتویں نمبر پر جس کا نام موجود ہے اس کی سی وی پڑھ کر بتائیں۔
جس پر پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے کہا کہ وہ جونیئر ہیں ان سے اوپر سینئر لوگ موجود ہیں۔جس پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ان کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے جس پر وزیراعظم عمران خان خفا ہو گئے اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ تمہیں کیا مجھ سے زیادہ پتہ ہے؟ واقفان حال کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پہلی بار اپنی طبیعت کے برعکس وزیراعظم سے تکرار کی۔

اور کہا کہ جی مجھے پتا ہے کہ یہ جونیئر ہے اور اس کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ساتویں نمبر پر جس کا نام موجود تھا وہ وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی کے عزیز ہیں اور ان سے بہت گہری تعلق داری ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتوں ،محکموں اور ڈویژنز سے کارکردگی کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے آفس کی جانب سے تمام محکموں کو دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ جلد بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکموں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ دو سال کے دوران وزارتوں اور محکموں میں اہم فیصلوں منصوبوں اور اصلاحات کی رپورٹ بھجوائی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close