قومی

عمران خان آج کراچی جائیں گے

اسلام آباد (94 نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج (پیر کو) ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کی کراچی میں سیاسی مصروفیات بھی ہوں گی اور وہ کاروباری افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے وزیر اعظم کی آمد سے قبل بریفنگ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم کے ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملات طے پاجائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی طے پاگئی ہے جس میں سندھ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button