National

عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

Islam Abad (94 news) وفاقی بجٹ 2019-20 میں اشیاء پر بھاری ٹیکسز لگنے اور مہنگائی بڑھنے سے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے، اسی بے چینی کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج رات خطاب کر کے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج رات 9بج کر 15منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے ۔خطاب کے دوران وزیر اعظم قوم کو ملکی معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے ۔

واضح رہے کہ آج نئے مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا گیا ہے جسے اپوزیشن غریب مکاﺅ بجٹ قرار دے رہی ہے۔ دوسری جانب آج پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کو بھی آج گرفتار کرلیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button