قومی

داتا دربار خودکش دھماکے پر اہم پیش رفت، فنگر پرنٹس نادرا کے حوالے

لاہور(94نیوز)داتادربار خود کش دھماکے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق خود کش بمبار کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 16 سال کی درمیانی عمر کا خود کش بمبار داتا دربار سے منسلک گلی سے باہر آیااور داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے باہر صبح 8 بج کر 54 منٹ پر ناکے پر کھڑی پولیس وین کو ٹارگٹ کیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق دھماکے سے 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شہدا میں 4 اہلکار، سکیورٹی گارڈ اور 5 شہری شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ سیف سٹی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو خودکش بمبار کی فوٹیج دکھائی گئی جس کے بعد فوٹیج سی ٹی ڈی اور دیگر تفتیشی ایجنسیوں کو بھجوا دی گئی۔ جائے حادثہ سے خودکش حملہ آور کا ہاتھ بھی ملا ہے جس کے فنگر پرنٹس شناخت کیلئے نادرا کوبھیجے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button