National

The drama of giving blood of Firdous Aashiq Awan came to light

Islam Abad (94 news) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی اور بلدیاتی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق علی امین گنڈا پور کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ چیف الیکشن کمنشر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار عمر امین گنڈا پور ڈی آئی خان سٹی میئر کی نشست پر الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔
جب کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے کر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسماعیل خان جانے پر پابندی ختم کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ گھریلو تقریبات میں شریک ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہو گی۔

قبل ازیں جمعہ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ علی امین کے وکیل نے کہا کہ انکوائری باضابطہ نہیں کی گئی، تحقیقات نہیں ہے اور شکایت بھی موجود نہیں ہے ، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے کلائنٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی علی امین کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی کارکن خوشی غمی میں جاتے ہیں ، لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے ، لوگ اپنے کام کہتے ہیں، اس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن سے وفاقی وزیر بننے تک آپ کی ذمہ داری بڑھتی ہے، ضابطہ اخلاق تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنتا ہے، صرف الیکشن کمیشن نے نہیں بنایا۔
علی امین کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کارروائی ختم کرے، یقین دہانی کراتا ہوں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لکھ کر دیتا ہوں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کروں گا، مجھے ضلع بدر نہ کیا جائے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنا دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button