قومی

حکومت نے ایک بار پھرنوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار روزگار فراہم کرنے کی کوششیں کرتے ہوئےقرضوں کی تقسیم کا عمل تیز کردیا ہے، روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی  ہے جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار آئندہ چند روز میں جاری کردیئے جائیں گے۔ یہ بات وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے اب تک 25 ارب روپے کا قرض منظور کیا گیا، کراچی کا نوجوان محمد جنید بھی ہزاروں خوش نصیب نوجوانوں میں شامل ہے،جنید 15 سے 20 دن میں 70 ہزار روپے تک ماہانہ کمانے لگا ہے،نوجوانوں سے کامیاب جوان لون سکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوان اپنے روزگار کا خواب پورا کر چکے ہیں ، حکومت کے اس مثالی تعاون سے ہر نوجوان فائدہ اٹھا سکتا ہے،آج ہی کاروبار کی منصوبہ بندی کر کے قرض کیلئے بینک میں درخواست دیں،قرض کی تقسیم کے اپنے طے شدہ ہدف کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، آئندہ چند دنوں میں مکمل رپورٹ عوام کے سامنے پیش کروں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button