قومی

علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی مینار پاکستان کی جانب رواں دواں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور (94 نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی مینار پاکستان کی جانب گامزن ہے ، ان کی نماز جنازہ گریٹر اقبال پارک میں ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے استاد عبدالستار سعیدی پڑھائیں گے ، آزادی فلائی اووراور ٹمبر مارکیٹ میں تمام عام ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیاہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، گیریٹر اقبال پارک کے اردگرد سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔علامہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کو ایمبولینس پر لایا جارہاہے ، مینار پاکستان میں لوگوں کا سمندر موجود ہے جو کہ جنازہ کا انتظار کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے، انہیں طبعیت بگڑنے پر شیخ زاید ہسپتال لایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ان کی بیماری سے متعلق کوئی ہسٹری سامنے نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے لیے شہریوں کو نقل و حمل میں دشواری سے بچانے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔مین ملتان روڈ پر اسکیم موڑ سے یتیم خانہ چوک دونوں اطراف کا ٹریفک بند اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جب کہ ٹریفک کے لیے ڈائیورجن لگا دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button