قومی

ایف ڈی اے کا نادہندگان کیخلاف ایکشن جاری

آصف چوہدری کے زیرصدارت اجلاس میں کارروائی مزید تیز کرنے کا عزم

فیصل آباد(94 نیوز) ایف ڈی اے کی نادہندگان کے خلاف جاری خصوصی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 9کروڑ 34لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے ریکوری ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں بقایاجات کی صورت حال اور وصولیوں کاجائزہ بھی لیاگیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹر فنانس محمد شہاب اسلم، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی افضال انصاری ودیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ گزشتہ ماہ جولائی اور اگست کے دوران غیر قانونی ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں تین کروڑ ستر لاکھ روپے،ٹرانسفر کی فیسوں کے ایک کروڑ 92لاکھ، شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ii،ایک کروڑ تین لاکھ، ٹاؤن پلاننگ iکے شعبہ میں کمرشلائزیشن فیسوں سمیت نقشہ فیسوں و جرمانوں کی مد میں دو کروڑ 58لاکھ روپے کے واجبات وصول کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ریکوری مہم کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دیرینہ نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ کمرشلائزیشن فیسوں و جرمانوں کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جائیدادوں کو سربمہر کرنے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر کوئی عمارت تعمیر نہیں ہونی چاہیے جبکہ منظورشدہ نقشہ جات کی خلا ف ورزیوں پر فوری ایکشن لیکر مزید تعمیرات کو روک دیاجائے۔ انہوں نے ایف ڈی اے سٹی کے الاٹیز سے بقایاجات کی وصولی کیلئے حتمی نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پلاٹ منسوخ کرنے کی کارروائی عمل میں لائیں۔ڈائریکٹر جنرل نے مالیاتی نظم ونسق شفاف رکھنے کی ہدایت کی اورکہاکہ ریکوری کے ماہانہ ٹارگٹ کے حصول کیلئے جامع اور موثر اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں سٹاف کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی، سست روی کا مظاہر ہ کرنیوالوں کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button