تقریبات/سیمینارز

عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں حسن قرات و تقاریر کے مقابلے، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے

فیصل آباد(94 نیوز) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلے میں بوائز وگرلز کے مابین حسن قرات اور تقاریر کے الگ الگ مقابلے میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں منعقد ہوئے۔

سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان، رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں نبیل ارشد نے مقابلوں میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ ماہر تعلیم محمد اختر بٹ،انچارج کنٹرول روم محمد صادق کے علاوہ بوائز وگرلزسکولز کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دو کیٹگریز مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ مہمانان خصوصی نے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم منا کر نبی کریمؐ کی ذات اقدس کو سلام پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول ہر مسلمان کے لئے باعث رحمت اور باعث سعادت ہے۔ ہم اس بابرکت مہینے کو عقیدت واحترام سے منا رہے ہیں بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت و صورت دونوں بے مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنااوراُن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف آور ی سے پہلے دنیا سماجی و معاشرتی برائیوں میں ڈوبی ہوئی تھی آپ کی ذات اقدس نے معاشرے کو جہالت اور گمراہی سے نجات دلائی۔دیگر مقررین نے کہا کہ نبی پاک محسن انسانیت اور حسن و اخلاق کا اعلیٰ نمونہ ہیں زندگی کے ہر پہلو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والی وسلم کی ذات باعث مثال ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سنت رسول پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button