قومی

ایف آئی اے نے شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا

گرفتار افراد میں پادری زاہد، ایجنٹ کاشف، چینی خاتون مینڈس اور چنگ شامل

فیصل آباد(94 نیوز) ایف آئی اے نے شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کا ڈھونگ رچا کر  مسیحی  لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا چنگ اور گینگ کے دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد میں پادری زاہد، ایجنٹ کاشف، چینی خاتون مینڈس اور چنگ نامی چینی شخص شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق مسیحی خواتین کو شادی کی آڑ میں چین لے جایا جاتا تھا اور خواتین کو چین لے جاکر غیر اخلاقی کام کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button