قومی

عثمان بزدار کا پنجاب میں سب سے بڑاسپورٹرکون؟ سلمان غنی نے بتا دیا

چودھری نثار بھی وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں،

لاہور (94نیوز) معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ بجٹ تک پنجا ب میں نہ تو کوئی وزیر تبدیل ہوگااور نہ  ہی وزیر اعلیٰ تبدیل ہوگا، پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کیلئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کے ذمہ داران کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ عمران خان کا ہوگا، اس وقت عثمان بزدار کوچودھری برادران سب سے زیادہ سپورٹ کررہے ہیں۔

سلمان غنی نے کہا کہ اس وقت عثمان بزدار کوچودھری برادران سب سے زیادہ سپورٹ کررہے ہیں، تحریک انصاف میں تو وزارت اعلیٰ کے بہت سے امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک دوست نے جو چودھری نثار کے بہت بڑے ناقد ہیں فون کر کے بتایاہے کہ چودھری نثار وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں، ایک اخبار نے آرمی چیف اور چودھری نثار کی ملاقات کی خبر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تک پنجا ب میں نہ تو کوئی وزیر تبدیل ہورہاہے اور نہ وزیر اعلیٰ تبدیل ہورہاہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگوں کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی کہ ایک شخص جو سب سے آخر میں تحریک انصاف میں آتاہے اس کو وزیر اعلیٰ بنادیا جاتاہے جس کے نام سے بھی لوگ آگاہ نہیں تھے ، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کیلئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، تحریک انصاف کے ذمہ داران کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ عمران خان کا ہوگا ۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button