قومی

الیکشن 2024، الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن جاری کردی

اسلام آباد (94 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کی قومی اور  چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی ابتدائی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 854 حلقوں میں سے 348 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اور سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) مجموعی طور پر 227 نشستیں جیت کرسب سےبڑی جماعت بن گئی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 160 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور ایم کیوایم 45 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔ دیگرجماعتوں میں مسلم لیگ (ق) اور جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) 15،15 اور جماعت اسلامی کے5 امیدوار کامیاب ہوئے، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی (بی این پی)، مسلم لیگ ضیاء سمیت چھوٹی  جماعتوں کے نام دیگر نشستیں آئیں۔

 قومی اسمبلی میں آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 101، مسلم لیگ (ن) نے75، پی پی پی نے 54 نشستیں حاصل کیں، جمعیت علمائے اسلام نے 4،  مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2،2، مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پختونخوا نیشنل ملی عوامی پارٹی ایک،ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی۔

خیبربختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی 90 نشستوں پر آزاد امیدوار ، جمعیت علمائے اسلام کے7، مسلم لیگ (ن) کے 5، پی پی پی کے 4، جماعت اسلامی کے 3، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) 2، اور ایک نشست عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کو حاصل ہوئی۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور دیگر سمیت مجموعی طور پر 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، مسلم لیگ (ن) کو 137، پی پی پی کو10، مسلم لیگ (ق) کو 8، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ضیاء اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو ایک،ایک نشست ملی۔

سندھ اسمبلی کی 84 نشستوں پی پی پی کامیاب ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کو 28، آزاد امیدوار13، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کو بالترتیب 2،2 نشستیں حاصل ہوئیں۔

بلوچستان اسمبلی میں پی پی پی اور جمعیت علمائے اسلام کو 11،11 نشستیں حاصل ہوئیں، مسلم لیگ (ن) کو 10 نشستیں ملیں، بلوچستان عوامی پارٹی کو 4، نیشنل پارٹی کو 3، عوامی نیشنل پارٹی کو دو، بلوچستان نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی، حق دو تحریک بلوچستان اور جماعت اسلامی کو ایک،ایک نشست حاصل ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button