قومی

آر پی او کا پی آر او انسپکٹر عامروحید کو عہدے سے ہٹا نے کا عندیہ

فیصل آباد(94 نیوز) 16سال سے تعینات سی پی او کے  پی آر او انسپکٹر عامروحید کو آرپی او نے پی آر او کے عہدے سے ہٹا نے کا عند یہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آرپی او نے صحافیوں سے آج ایک ملاقات کے دوران ایک صحافی کی شکایت پر پی آر او عامر وحید کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔ انسپکٹر عامروحید 16سال سے تمام سی پی اوز کے ساتھ بطور پی آر او ڈیوٹی سرانجام دیتارہا۔ اس دوران سی پی اوز و صحافیوں کو مس گائیڈ کرنا اور من پسند صحافیوں کے علاوہ کسی دوسرے کو سی پی او سے دور رکھنا عامروحید کا وطیرہ رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button