قومی

شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہوں کی لائن لگ گئی

لاہور (94 نیوز) مشتاق چینی شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے لیکن مشتاق چینی کے علاوہ مزید سات لوگ بھی ہیں جو عدالت میں پیش ہوکر کر وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔

معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ یہ افراد عدالت کے سامنے پیش ہوکر کہیں گے کہ ہم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ ان لوگوں کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی لوٹ مار کی گئی۔

خیال رہے گذشتہ روز شوگر ملز کیس ،حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اور اس کے بیٹے یاسر مشتاق نے بطور وعدہ معاف گواہ بیان قلم بند کرا دیئے ۔حمزہ شہباز شریف کے فرنٹ مین مشتاق چینی اور اس کے بیٹے کونیب لاہورنے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے سامنے پیش کیا، نیب ٹیم مشتاق چینی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی جہاں حمزہ شہبازکے فرنٹ مین اور اس کے بیٹے یاسر مشتاق نے اپنا بیان  ریکارڈ  کرایا،

عدالت کے روبرومشتاق چینی نے بتایا کہ2014ء میں شریف فیملی کی کمپنیزکے چیف فنانشل آفیسرسے ملاقات ہوئی تھی، عثمان نے کہا کہ سلمان شہباز کے 69 کروڑوائٹ کرنے ہیں، میں نے انکار کردیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے، عثمان نے کہا کہ ہم صرف آپ کے اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں، محمد عثمان نے کہا کہ آپ کے بینک اکاؤنٹس سے ٹی ٹی لگوانی ہے،میں نے پرانے تعلقات اورپیسہ وائٹ ہونے کی لالچ سے اجازت دیدی۔ مشتاق چینی نے بیان دیا کہ وزیراعظم کا بیٹا اور بھتیجا ہونے کے باعث میں انکارنہیں کرسکا، 2014ء میں میرے اکاؤنٹ سی21کروڑ40لاکھ کی ٹی ٹی لگوائیں، رقم میرے اکائونٹ میں آتے ہی سلمان شہبازکے نام سے چیک کاٹ دیتا تھا ،سلمان شہبازکے نام سے چیک کاٹ کرمحمدعثمان کو دیتا تھا،2014 میں پھر29 کروڑ 30 لاکھ کی رقم پرٹی ٹی لگوائی گئی، جن لوگوں کے ناموں سے ٹی ٹی لگوائی گئی میں ان کونہیں جانتا،محمدعثمان نے رقم کے برابرچیکس مجھے کاٹ کر دیدئیے۔میں نے متعلقہ کاغذات اوردستاویزات پراپنے دستخط کئے 50کروڑسے زائدکی رقم جعلی،فرضی اکاؤنٹس سے میرے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی،سلمان شہبازکی وقارٹریڈنگ کمپنی طاہرنقوی کے نام سے بنائی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button