قومی

تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ایک ہنگامی اجلاس میں راشد شفیق کو ممکنہ ٹکٹ دینے کے خلاف قرار داد منظور کرلی

پاکستان تحریک انصاف شیخ رشید کے بھتیجے کو ٹکٹ دینے پر مشکل میں پھنس گئی

اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف پہلی مرتبہشیخ رشید کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئی۔۔پی ٹی آئی میں پھوٹ، تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ایک ہنگامی اجلاس میں شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو ممکنہ ٹکٹ دینے کے خلاف قرار داد منظور کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعد حکومت بنالی ہے۔تاہم اسے جہاں ایک جانب حکومتی امور کا چیلنج درپیش ہے تو دوسری جانب صدارتیانتخابات اور ضمنی انتخابات کا مرحلہ بھی درپیش ہے۔صدارتی محاذ تو آج پاکستان تحریک انصاف نے فتح کر لیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوارعارف علوی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو چکے ہین تاہم ضمنی انتخابات کی تلوار ابھی بھی تحریک انصاف کے سر پر لٹک رہی ہے۔

تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی کمر کس لی ہے۔جڑواں شہروں کے حوالے سے خبر یہ تھی کہ پی ٹی آئی نے این اے 53 سے علی اعوان کوضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ میجر صادق کی نشست پر امین اسلم ضمنی انتخابات لڑیں گے۔اسی طرح اہم ترین حلقہ این اے 60 ایک مرتبہ پھر شیخ رشید کی فیملی کے سپرد کردیا گیا تھا۔اس حوالے سے خبر یہ تھی کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو این اے 60 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ مل گیا ہے۔شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔تاہم اس فیصلے نے پاکستان تحریک انصاف کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف راولپنڈی کی قیادت نے ایک ہنگامی اجلاس میں راشد شفیق کو ممکنہ ٹکٹ دینے کے خلاف قرار داد منظور کی ۔ قرار داد میں کہاگیا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنے امیدوار افتخار چودھری کو ٹکٹ دینا چاہئے ۔ ٹکٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کو کرنا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button