کامرس

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی کمی کا امکان

اسلام آباد (94 نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 11 روز کے دوران عالمی منڈی میں امریکی خام تیل پانچ ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا،  امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی، جبکہ برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی  ہوئی ، برطانوی برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کوکیاجائےگا، قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کووزارت خزانہ کوبھجوائےگا، وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےیاکم کرنےکی مجاز ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button