کامرس
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی


لاہور (94 نیوز) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی اور قیمتیں سات ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح کے قریب رہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10400 روپے سستا ہو کر432236 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9360 روپے گر کر 368985 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔


