قومی

ٹاک شوز میں گالیاں اندر پپیا ں جھپیاں،فواد چوہدری اور رانا ثنا اللہ کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (94نیوز)میڈ یا پر ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے والے سیاسی رہنما نجی محافل میں ایک دوسرے سے بہت پر تپاک انداز میں ملتے ہیں اور اب ایسی ہی ملاقات کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔اس ویڈیو میں رانا ثنا اللہ ا ور فواد چوہدری بے حد خوشگوار موڈ میں نظر آئے جو عمومی طور پر میڈ یا کے سامنے ایک دوسرے کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ صحافی حامد میر کے بیٹے کی شادی کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ پر تپاک انداز میں مل رہے ہیں اور کسی بات پر ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا بھی رہے ہیں ،پھر فواد چوہدری اچانک رانا ثنا اللہ کے منہ کے قریب بھی آتے ہیں جس کے بعد دونوں رہنما اور وہاں موجود اینکر پرسن معید پیرزادہ مسکرانا شروع کردیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button