بین الاقوامی

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی دہشتگردکلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ بدھ کوسنا یا جائے گا

دی ہیگ (94 نیوز) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا۔

بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادھو تسلیم کرچکا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را‘ کا ایجنٹ ہے، جسے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے بھیجا گیا تھا۔انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادھو کیس کا فیصلہ 17جولائی کو دن 3 بجے ہیگ کے پیس پیلس میں سنایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ پبلک سٹنگ کے دوران آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد پڑھ کر سنائیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close