بین الاقوامی

طالبان نے ایران سے جڑے افغان علاقے پر بھی قبضہ کر لیا

کابل (94 نیوزویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان میں صوبہ ہرات کے سرحدی علاقے اسلام قلعہ پر قبضہ کرلیاہے، یہ علاقہ ایرانی سرحد کیساتھ جڑا ہوا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سرحدی علاقے میں افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہوگئے۔

اس سے پہلے طالبان نے وسط ایشیائی سرحدی ریاستوں سے جڑے صوبوں میں بھی بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا جس کے سبب افغان فوجیوں کو پسپائی اختیار کرکے وسط ایشیائی ممالک میں پناہ لینا پڑی تھی۔

ہرات کے علاقے اسلام قلعہ پر قبضے کی اطلاعات ایسے وقت آئی ہیں جب طالبان کا ایک وفد مذاکرات کے لیے ایران کےدورے پر تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button