international

The Taliban signed an agreement with China to extract oil from Afghanistan

Cable (94 news) طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنے کیلئے چینی کمپنی سے معاہد ہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمالی علاقے دریائے آمو کے قریب سے تیل نکالنے کا معاہدہ چین سے کیا گیا ہے جو طالبان حکومت کا پہلا بین الاقوامی معاہدہ ہے، طالبان حکومت نے تیل نکالنے کا معاہدہ 20 فیصد کی شراکت داری کی بنیاد پر کیا ہے اور اس معاہدے میں آگے چل کر طالبان حکومت کی شراکت داری 75 فیصد تک ہو جائے گی۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق افغان سرزمین سے نکلنے والے خام تیل کو ملک میں ہی ریفائن کیا جائے گا اور ہم تیل کے معاملے میں خود کفیل ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ چین کی گیس اور تیل کمپنی افغانستان کے 4 thousand 500 کلومیٹر کے علاقے سے تیل نکالنے کا کام کرے گی، ابتدا میں چینی سرمایہ کاری 15 کروڑ ڈالر ہو گی تاہم آئندہ 3 برسوں میں یہ بڑھ کر 54 کروڑ ڈالر تک ہو جائے گی اور طالبان کو 15 فیصد رائیلٹی بھی ملے گی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close