قومی

جو جتھا پاکستان پر حملہ آور ہوا اس پر پابندی لگنی چاہیے، رانا ثناءاللہ

جج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی بجائے فیصلے پر بات کرنی چاہئیے

فیصل آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنے جا رہی، جو جتھا پاکستان پر حملہ آور ہوا اس جتھے پر پابندی لگنی چاہیے۔

فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف جج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی بجائے فیصلے پر بات کرے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خان میں چوری کی اور اس کو دبئی میں بیچا، یہ منی لانڈرنگ اور جعلی رسیدیں بنانے کا مجرم ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اب تک 10 لاکھ طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button