National

Industrial development will be available to youth employment, Imran Khan

Islam Abad (94 news) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ صنعتی ترقی سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، بلوچستا ن کے نوجوانوں کوہنر فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی سردار یار محمدرند کی قیادت میں پارلیمانی پارٹی بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کی مجموعی صورتحال،ترقیاتی اموراورعوامی مسائل پربات چیت کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی ترجیح ہے۔ بلوچستان کی ترقی میں ہرممکن معاونت کی جائےگی۔ حکومت صنعتی عمل میں تیزی لانے کیلئے سرگرم ہے ۔ صنعتی ترقی سے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع میسرآئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کوہنرفراہم کرنے پرتوجہ دے رہے ہیں، احساس پروگرام اورصحت انصاف کارڈسے غریبوں کوسہولت ملے گی۔وفدمیں ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری،میرمحمدخان جمالی اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button