قومی
صنعتوں کو اضافی گیس فراہمی بندکرنے کا حکومتی فیصلہ بحال، حکم نامہ جاری


اسلام آباد (94 نیوز) صنعتوں کو اضافی گیس فراہمی بند کرنے کا حکومتی فیصلہ بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کردیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے سات صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق 61 صنعتوں کی درخواست پر دیا گیا حکم امتناع ختم کردیا،کیپٹو پاور پلانٹ کو اضافی گیس بند کرنے کافیصلہ چیلنج کیاگیاتھا، تحریری حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ عدالت ایک دن کے معاشی نقصان کی بھی ذمہ داری نہیں لے سکتی ،عدالتوں کو معاشی معاملات میں غیر ضروری مداخلت نہیں کرنی چاہئے ،معاملہ ملکی معیشت اور گردشی قرضوں کے ساتھ جڑاہوا ہے ۔
حکومت کو کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلے پر عمل کا اختیار مل گیا،حکم نامے میں کہاگیاہے کہ کمیٹی نے 28جنوری کو صنعتوں کواضافی گیس بند کرنے کا فیصلہ کیاتھا،مزید حکم امتناع سے قومی خزانے کو نقصان برداشت کرنا پڑے گا،قدرتی گیس کے ذخائر کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے ،دیگراعلیٰ ترجیحی صارفین مثلاً عام لوگوں کو بھی دستیاب کیا جاسکتا ہے۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ عدالت وفاقی حکومت کے موقف کو سننے کے بعداس بات پر مطمئن ہے،حکم امتناع کو بڑھانے سے عوامی مفاد کوآگے بڑھانا ممکن نہیں،حکم امتناع سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ،15 مارچ 2021 کا حکم امتناع ختم کردیاجاتا ہے ۔