بین الاقوامیقومی

صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا،ڈبلیو ایچ او

نیویارک (94 نیوز) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا، سماجی فاصلہ، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایاجائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو تو لوگ ماسک پہننے کی حوصلہ افزائی کریں، پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں فیس ماسک پہنا جائے، جبکہ کلینکس میں کام کرنیوالا عملہ بھی ماسک پہنے۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہہ ہوں، 60 برس سے زائد عمر اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button