قومی

صدر کا ہراسیت کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی اور بھاری جرمانے کا حکم

اسلام آباد (94 نیوز) صدرِ مملکت عارف علوی نے ہراسیت کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ بڑھا کر 20 سے 25 لاکھ روپے کر دیا۔

صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ ثابت ہو چکا خاتون ملازم کو زبانی، فحش، جنسی، توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات سے ہراساں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایسے کیس بلاشک و شبہ ثابت ہو جاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہراسیت کے خوف کے باعث خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close