National

President Arif Alvi PEMRA Amendment Bill 2023 Approved

Islam Abad (94 news) President Arif Alvi PEMRA Amendment Bill 2023 کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔ منظوری کے بعد پیمرا ترمیمی بل اب ایکٹ بن گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کی آمریت سے جنم لینے والے پیمرا کے کالے قانون کو پیمرا(ترمیمی) بل 2023 کی صورت دستور پاکستان کی جمہوری و بنیادی انسانی حقوق کی حدود میں لے آئے ہیں۔

Article 19 کو قانون کا حصہ بناکر اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنادیا ہے، دوماہ کے اندر واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر سرکاری اشتہارات کی بندش، پیمرا چیئرمین سے اختیارات کی کونسل آف کمپلینٹس کو منتقلی، پی بی اے اور پی ایف یو جے کے نمائندوں کی کونسل میں شمولیت سمیت ایسے کئی اقدامات اب قانون بن چکے ہیں۔ مشاورت سے تیار ہونے والا یہ متفقہ قانون میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسز کی مشترکہ کامیابی ہے۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، ایمینڈ، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے، وزارت اطلاعات اور پیمرا کے افسران سمیت تمام احباب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے رہنمائی، معاونت اور مدد کی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق کابینہ، پارلیمان کے تمام ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ تاریخ ساز فیصلہ کیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close