قومی

فیصل آباد سے مزید امدادی سامان سیلاب زدہ علاقوں میں بھجوا دیا گیا

ڈی سی آفس سے 2 ٹرک سپر مارکیٹ اور پرائیویٹ سکولز الائنس نے بھجوائے

فیصل آباد(94 نیوز) ضلعی انتظامیہ کی تحریک پر اہلیان فیصل آباد کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے مزید دو ٹرک سیلاب زدہ علاقوں میں بھجوائے گئے جن میں خیمے،بستر،راشن،گرم مردانہ،زنانہ وبچوں کے تیارشدہ سوٹ،جوتے،سکولوں کے بچوں کے لئے کاپیاں،کتابیں،بیگز،ادویات ودیگر سامان شامل ہے۔

یہ سامان آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس اور سپرمارکیٹ کی طرف سے فراہم کئے گئے۔یہ ٹرک ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ڈی سی آفس سے متاثرین سیلاب کے لئے اپنی نگرانی میں روانہ کئے۔ چیئرمین الائنس صداقت حسین لودھی،انچارج ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر محمد صادق، شاہد ممتاز باجوہ اوردیگر ڈونرز بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مخیرکاروباری حضرات، پرائیویٹ سکولز الائنس ودیگر معاونین کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ فیصل آبادیوں نے ثابت کردیا کہ وہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے صف اول میں ہیں۔ انہوں نے فوڈ ونان فوڈ آئیٹمزکی کوالٹی چیک کی اور کہا کہ اس سے قبل مخیر حضرات کی طرف سے پنجاب،سندھ،خیبرپختوانخواہ کے سیلاب متاثرین کے لئے فوڈ ونان فوڈ آئیٹمز کے53 ٹرک بھجوائے گئے اور سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button