قومی

نئے پیمرا قانون کی نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی سخت مذمت

فیصل آباد (94 نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے نئے پیمرا قانون کی نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے سخت مذمت کی ہے۔

چئیرمین میاں ریحان افتخار، مرکزی صدر میاں ندیم احمد اور جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ اب جب حکومت کی معیاد کے خاتمہ کے چند روز ہی باقی ہیں اس نئے کالے قانون کا اجرء ناقابل فہم ہے کل جب یہ ہی قانون ان کے اپنے ہر نافذ ہوگا تو یہ پھر شور مچائیں گے۔

نیشنل جرلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران میاں عتیق الرحمان، اسلم کمبوہ، وسیم حیدر، میاں شبیر حسین، وقار احمد، عمران ظفر، رمضان بلوچ، اسلم وڑایچ، سجاد حسین، زاہد سرفراز،اسماعیل خان، میاں عبدالسلام اور رانا مقبول احمد نے اس کالے قانون کو فی الفور واپسی کا مطالبہ کیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت ان ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو  قابو نہیں کرسکتی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button